• news

پانامہ لیکس حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، غلام مرتضیٰ عاجز

کاہنہ (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنماء غلام مرتضی عاجز نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ن لیگ نے اگر کرپشن نہیں کی تو عدالت کو جواب کیوں نہیں دے رہی تحریک انصاف کے کامیاب یوم تشکر میں لاکھوں پاکستانیوں کی شرکت کو دیکھ کر حکمران ہوش کھو بیٹھے ہیں عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان ملک اور عوام کا درد دل میں رکھنے والے محب وطن سیاست دان ہیں سیاست کو ن لیگ کی طرح کاروبار نہیں بلکہ پاکستان کی خدمت اور عبادت سمجھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن