• news

چولستانیوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے: رانا ارشد

لاہور(خبرنگار)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وپارلیمانی سیکرٹری انفر میشن وا کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ چولستان کے لوگوں کے بنائے گئے فن پاروں اور پارچہ جات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائیں گے اور ان کی بنائے اشیاء کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے چولستان سے آئے وفد سے ملاقات میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن