• news

بحریہ نیشنل انٹر سکول انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ فاٹا نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بحریہ نیشنل انٹر سکول انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ فاٹا نے جیت لی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید اور یو ایس کونسل جنرل یوری فیڈوک تھے۔ جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل میچ فاٹا اور گوجرانوالہ انڈر 12 بیس بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فاٹا نے 4 کے مقابلے 8 ٹرائی سکور سے کامیابی اپنے نام کر کے گولڈ‘ گوجرانوالہ نے سلور جبکہ علی گڑھ سکول مانگا لاہور کی ٹیم نے برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ای پیپر-دی نیشن