• news

سری لنکا میں جنگ سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کی طرف سے 230 گھروں کی تعمیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان سری لنکا میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لئے 230 گھر تعمیر کر رہا ہے۔ یہ گھر سری لنکا کے شمالی علاقہ میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین نے ان زیر تعمیر گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر تجارت بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن