• news

جینوا ائر پورٹ پر طیارے میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر بھارتی شہری کو 6 ماہ قید، 50 ہزار ڈالر جرمانہ

جینوا (اے ایف پی) جینوا ائر پورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ پھیلانے پر بھارتی شہری کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنا کر 6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ جینوا پولیس کے مطابق بھارتی شہری جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کی جھوٹی افواہ پر 101 پولیس اہلکاروں اور 6 پبلک سکیورٹی ایجنٹس کو طلب کیا گیا اور پرواز کے 116 مسافروں کو طیارے سے اتار کر بھرپور طریقے سے تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو کئے گئے جرمانہ کی رقم پولیس اہلکاروں اور 6 سکیورٹی ایجنٹس کو ادا کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر مونٹرکس کے رہائشی بھارتی شہری کو ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن