عدالتی نظام فعال، شفاف انداز میں عوام کو انصاف فراہم کر رہا ہے: چیف جسٹس
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام بدستور فعال اور عوام کو شفاف طور پر انصاف فراہم کر رہا ہے، قومی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے کی ازحد ضرورت ہے۔ وہ پاکستان نیوی کے وار کالج اور سٹاف کالج کے 84 رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے آئین پاکستان پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ملک کے عدالتی نظام کے بارے میں بھی وضاحت کی اور کہا کہ موجودہ عدالتی نظام انگریز دور سے چلا آ رہا ہے لیکن آج بھی مضبوط اور موثر ہونے کے ساتھ ایک منظم انداز میں سائلین کو قانون کے مطابق شفاف انداز میں انصاف فراہم کر رہا ہے۔