• news

اولیا کے آستانے فیض کے خزانے رُشد و ہدایت کے مراکز ہیں: قومی زکریا کانفرنس سے شاہ محمود کا خطاب

ملتان (نامہ نگار خصوصی) عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاء الدین زکریا ملتانی کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز قومی زکریا کانفرنس سے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانے رُشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اسلام دشمن عناصر فرقہ واریت کے پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں غیر ملکی طاقتیں حالات خراب کرنے میں مصروف ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے۔ بھارت کے خلاف مل کر آواز بلند کرنے کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔ قومی زکریا کانفرنس کی دوسری نشست سے خالد سلطان قادری‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ مولانا غلام فرید قادری‘ پروفیسر عبدالقدوس صہیب‘ قاری خادم حسین سعیدی‘ علامہ رشید احمد چشتی‘ قاضی بشیر گولڑوی‘ قاری مطیع الرسول سعیدی‘ ڈاکٹر ارشد بلوچ‘ قاری غلام فرید اظہری‘ مولانا حفظ اللہ شاہ مہروی‘ مولانا نذر سروری‘ مولانا غلام فرید نوگیروی نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن