• news

مہاراشٹر: بورڈنگ سکول میں طالبات کا جنسی استحصال، تحقیقاتی ٹیم قائم

ممبئی (رائٹرز) بھارتی صوبے مہاراشٹر کے ضلع بدھانا کے ایک بورڈنگ سکول کی10سالہ بچی کے حاملہ ہونے اور12لڑکیوں کے والدین کی جانب سے انکی بچیوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایات سامنے آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی گئی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو باوسکر نے بتایا کہ 11ہیڈ ماسٹر سمیت عملے کے11افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو متاثرہ لڑکیوں سے بیانات لینے کیلئے بھیجا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید2مشتبہ افراد کی تلاشی جاری ہے۔ قبائلی علاقوں کی ترقی کے وزیر وشنو ساوارا نے بتایا سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے اور ایک ماہ کے اندر الزامات عائد کر دیئے جائیں گے۔اس سے قبل مہاشٹرا میں گزشتہ دہائی میں سرکاری سکولوں کے سینکڑوں مقامی بچوں کی اموات کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔ مہاراشٹرا میں550بورڈنگ سکول ہیں۔ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے یہ سکول غریب بچوں کو تعلیم اور بنیادی ضروریات فراہم کرتے ہیں، مہاراشٹرا میں غریب افراد کے لئے کام کرنے والے ایک ادارے کے بانی ویوک پنڈت نے بتایا سکولوں کی ابتر صورتحال اور سالوں سے جاری بچوں کے استحصال پر حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن