• news

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 2 سینیٹرز اور4ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے پر 2 سینیٹرز اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ سینیٹر فروغ نسیم اور سینیٹر اورنگزیب خان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ اراکین صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی، امجد خان آفریدی، محمد کاشف اور حاجی خدا بخش کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن