• news

دھاندلی کا الزام، ٹرمپ نے نیواڈا حکام پر مقدمہ درج کرا دیا، فلوریڈا میں 2انتخابی اہلکار برطرف

واشنگٹن( نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا حکام پر مقدمہ کر دیا مقدمہ میں ری پبلکنز نے الزام عائدکیا ہے کہ ارلی ووٹنگ کیلئے کلارک کائونٹی میں پولنگ دو گھنٹے زیادہ جاری رہی کلارک کائونٹی میں پولنگ مخصوص گروپ کیلئے بڑھائی گئی۔ فلوریڈا کی کائونٹی برووارڈ میں انتخابی عملے کی دو اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا امریکی میڈیا نے کائونٹی الیکشن بورڈ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں الیکشن اہلکار غیر ذمہ داری سے کام کر رہے تھے برطرف سٹاف کی جگہ دوسرے اہلکار تعینات کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن