• news

بھارتی آبی جارحیت: دریائے چناب میں 30 ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) بھارت کی جانب سے بگلیہار ڈیم پر پانی بند کرنے سے دریائے چناب میں 30 ہزار کیو سک پانی کم ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل نے محکمہ انہار پنجاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی کی بندکرنے سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی ہے۔ محکمہ انہار پنجاب کے اہلکار گلزار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دریائے چناب میں پانی کی سطح 40ہزار کیوسک تھی جو کم ہوکر 10ہزار کیوسک رہ گئی، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے مرالہ راوی لنک نہر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عالمی عدالت سے رجوع کرے۔

ای پیپر-دی نیشن