مسافر کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کراچی (آن لائن) بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتارنے کی اجازت مانگی۔ ایوی ایشن نے جہاز اتارنے کی اجازت دے دی۔