• news

توانائی پاکستان اور امریکہ میں ایم اور یو پر دستخط راہداری کیلئے اندرونی اختلافات ختم کرنا ہو گا:احسن اقبال

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرزکے بارے میں معاملہ زیر سماعت ہے اور عدالت عظمیٰ کو فیصلہ کرنے اور اپنے فیصلوں کی تشریح کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے اور منصوبہ بندی کی وزارت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے مربوط وسائل کی منصوبہ بندی سے متعلق تعاون پر مبنی مفاہمت کی یادداشت سے توانائی کے طویل اور مختصر مدتی منصوبوں کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔ داسو اور منڈا ڈیموں میں پن بجلی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ حکومت خیبرپی کے اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خیبرپی کے کے چترال لواری اور دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین توانائی کے شعبہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے،فیصلہ ساز وں کو توانائی پالیسی کی مختلف ترجیحات کے انتخاب اور طویل مدتی توانائی پالیسی موثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،دوست ملک کو داخلی سیاست میں متنازعہ بنانا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،سی پیک پر تحفظات دور کرنے پر کے پی کے اسمبلی کے سپیکر سے بات ہوئی ہے،عدالتی کارروائی سے کے پی کے کا اپنا نقصان ہوگا۔منگل کوایچ ای سی نے کے پی کے میں 13سے زائد تعلیمی منصوبے منظور کرلئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن