حکومت سندھ کا تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ،فنڈز جاپان کی کارپوریشن ایجنسی فراہم کرے گی
کراچی(صباح نیوز)حکومت سندھ نے ایک بار پھر تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کے لئے فنڈز جاپان کی ایک کارپوریشن ایجنسی نے فراہم کرنا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجی گئی نان فارمل ایجوکیشن کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔