• news

عدالت نے شیخ رشید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

راولپنڈی ( اے این این )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔ عدالت نے درخواست گزار کو پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج چودھری باسط علیم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید احمد نے اٹھائیس اکتوبر کو پابندی کے باوجود راولپنڈی شہر میں احتجاج کی کال دی۔ عوامی لیگ کے کارکنوں کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم ہوا، عدالت پولیس کو شیخ رشید کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن