• news

لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دی: سیکرٹری پانی و بجلی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر لوڈ شیڈنگ میں 50 فی صد کمی پر عمل درآمد آزمائشی بنیادوں پر شروع کردیا گیا۔ سسٹم کے مستحکم ہونے کے بعد ہی اس پر مستقل بنیادوں پر عمل کیا جائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں کا کہنا تھا کہ وہ  علاقے جہاں بل کی ادایئگیوں  کے مسائل ہیں وہ علاقے اس  پالیسی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔ ملک میں اس وقت  بجلی کی پیداوار طلب  کے مطابق  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن