• news

کاہنہ کا چھا فلائی اوور : اہل علاقہ صرف ریلوے کراسنگ عبور کرنے کے لئے بھاری ٹیکس دینے پر مجبور

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کاچھا فلائی اوور اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا صرف ریلوے کراسنگ عبور کرنے کے لیے بھاری ٹیکس لگا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق کاہنہ کاچھا فلائی اوور کی تعمیر سے آبادی دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے کسی کو بھی دوسری طرف جانے کے لیے مکینوں کو مجبور فلائی اوور کے اوپر سے تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے واپس آنا پڑتا ہے جبکہ ٹول پلازے پر کار تیس روپے مسافر ویگن پچاس روپے مسافر بس ایک سو روپے کنٹینر دو سوروپے کے حساب سے بھاری ٹیکس ادا کر نا پڑتا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ نے احتجاج پر کہاکہ فلائی اوور کی تعمیر کرتے ہو ئے اہل علاقہ کے لیے کو ئی راستہ نہیں دیا تو انہوں نے مکینوں سے وعدہ کیا تھا کہ گائوں کے لو گوں کے لیے فلائی اوور کے اوپر سے گذرنے کے لیے کو ئی ٹیکس ادا نہیں کر نا پڑے گا اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپناوعدہ پورا کریں اور اہل علاقہ کو فلائی اوور پر ٹیکس معاف کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن