خواتین کو حقوق سے اسلام نے نہیں جاگیر دارانہ سرمایہ دارانہ، سیکولر نظام نے محروم کیا، لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ خواتین کو حقوق سے اسلام نے محروم نہیں کیا ،جاگیردارانہ،سرمایہ دار، مفاد پرست اور آزاد سیکولر نظام نے محروم کیا ہے۔اسلام عورت کی عزت وتوقیر ،تعلیم، صحت ،روزگار اور وارثت کے حق کا محافظ ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین اور ہندوستان کی کشیدگی خطہ میں دوررس اثرات پیدا کرے گی۔