• news

ضلعی حکومت کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے تاجر اور تجاوزات مافیا میدان میں آئی گئی

لاہور (نامہ نگار) ضلعی حکومت کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے تاجر اور تجاوز مافیا میدان میں آ گئی ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تجاوزات کیخلاف آپریشن گزشتہ ہفتہ شروع کر وایا تھا۔ جس کے بعد تاجپورہ میں اے سی شالیمار عبد اﷲ خرم اور ٹی ایم او ملک طارق محمود نے 9کنال سرکاری زمین قبضہ گروپ سے واگزار کرائی ۔گذشتہ روز صفانوالہ چوک میں تجاوزات کے آپریش کے خلاف احتجا ج شروع کر دیا۔ ضلعی حکومت کے خصوصی سکواڈ نے صفانوالہ چوک اور مزنگ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار اور دُکان سے زیادہ سامان دُکان کے باہر سجانے والوں کے خلاف آپریشن کیا تھا ۔ جس کے بعد تاجروں اور ان کے ملازمین نے صفانوالہ چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج شروع کر دیا۔ ٹریفک بلا ک کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن