پاکستان آگہی پروگرام مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)ارقم پبلک بوائز ہائی سکول‘ جہانگیر روڈ مغلپورہ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ جناح ڈگری کالج‘ مزنگ ‘گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ دہلی گیٹ‘دی پنجاب سکول فار بوائز‘ خیابانِ جناح‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول سوامی نگر‘ویلینٹ ہائی سکول فار بوائز‘ سوامی نگر‘کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 422تھی۔