بلدیاتی الیکشن ، مخصوص سیٹوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کر ے گی، پرویز ملک ، عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس لاہور کے صدر محمد پرویز ملک کی صدارت میں ہوا ۔ جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کے 15نومبر کو یونین کونسل اور ڈسٹرکٹ کی مخصوص سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی ، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی لاہورسے ن لیگ کلین سویپ کر ے گی،اجلاس میں تنویر ضیاء بٹ کو بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجا ع الرحمن ، ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق ، میا ں مرغوب ، چوہدری شہباز ، ملک سیف الملوک ، سید توصیف شاہ ، کرنل مبشر جاوید، نذیر خان سواتی اور کنول لیاقت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی