• news

عوامی تحریک یوتھ ونگ کا اجلاس 20نومبر سے کراچی تاخیبر ،ضرب امن سائیکل کارواں کے آغاز کا اعلان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ 20 نومبر سے کراچی تا خیبر ضرب امن،تبدیلی نظام،سائیکل کارواں کا آغاز کرے گی۔سائیکل کارواں 20 نومبر کو بانی پاکستان کے مزار کراچی سے شروع ہو کر 16دسمبر کو پشاور پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن