پیپلز پارٹی اِنسانی حقوق ونگ کے وفد کا میو ہسپتال کا دورہ ، مسلسل ہڑتال پر افسوس کا اظہار
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنمائوں نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، وقاص پرنس، ابوہاشمی، میاں راشد، عثمان الحق قریشی، سیدہ حمیرا، عاصمہ اکرام پر مشتمل وفد نے میو ہسپتال کادورہ کیا اور وہاں کے حالات پر مشتمل رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کی انتظامیہ کے دوران اکھاڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اور اس لڑائی میں بے بس مریض پس رہے ہیں میو ہسپتال ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے نا اہل افسران ہڑتال ختم کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے ہڑتال ختم کروائی جائے ۔