موصل: سکیورٹی فورسز کا بعشیقہ قصبے پر کنٹرول ، داعش نے295 سابق فوجیوں کو اغوا کر لیا
موصل(این این آئی+ اے ایف پی)عراق کی کرد البیش المرکہ فورسزنے شمالی شہر موصل کے نزدیک واقع قصبے بعشیقہ پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھرعراقی فورسز نے بھی موصل کے جنوب میں داعش کو ان کے زیر قبضہ ایک قصبے سے نکال باہر کیا ۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کی ترجمان روینہ شامداستی نے کہا موصل کے قریب داعش نے 295 سابق فوجیوں کو اغوا کرلیا اور 1500 خاندانوں کو حمام العلیل سے بیدخل کردیا۔ لگتا ہے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔