• news

بریگزیٹ پر ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف برطانوی حکومت کی اپیل‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ اگلے سال متوقع

لندن (رائٹرز) برطانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے برطانوی حکومت کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کی اجازت لینے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا اپیل کی سماعت کیلئے 5 تا 11 دسمبر چار دن رکھے گئے ہیں۔ فیصلہ اگلے سال متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن