• news

ری پبلکن پارٹی نے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی برتری حاصل کر لی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ ایوان نمائندگان کے 435 اور سینٹ کے ایک تہائی یعنی 34 ارکان کو منتخب کیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے انتخابات میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی اپنی برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق رپبلکن پارٹی نے 435 سے 235 نشستیں جیت لیں۔ اب ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس صرف سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی امید باقی ہے۔ ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین انیس پیر بس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ریپبلکن پارٹی کی بہت بڑی فتح ہے۔ کانگرس میں ریپبلکن کی برتری اور وائٹ ہاﺅس پہنچنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہم واشنگٹن کی سمت درست کرینگے اور امریکی عوام کی خوشحالی واپس لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایوان نمائندگان میں ریپبلکن 239 نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ڈیموکریٹس 196 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹرمپ کی کامیابی سے ریپبلکن پارٹی کو قانون سازی کا مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے جس کے بعد کسی بھی قانون کی منظوری کیلئے کانگرس اور صدر ایک ہی پارٹی سے ہوں گے۔ سینٹ میں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں ڈیمو کریٹس کو ٹرمپ کی پالیسیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں مدد ملے گی۔ سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 5 نشستوں کی ضرورت ہے۔ دونوں پارٹیوں کی نشستیں برابر ہونے کی صورت میں سینٹ کا کنٹرول اس پارٹی کے پاس چلا جائے گا جس پارٹی کا صدر ہو گا کیونکہ نشستیں برابر ہونے پر امریکی نائب صدر کے پاس فیصلہ کن ووٹ ہو گا۔
ایوان نمائندگان

ای پیپر-دی نیشن