• news

عمران نے اٹک میں ق لیگ سے ملکر ضلعی حکومت بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹک میں مسلم لیگ(ق) سے ملکر ضلعی حکومت بنانے کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو یہ فیصلہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ق لیگ کے مرکزی رہنما طاہر صادق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اٹک میں ضلعی حکومت کے قیام پر غور وخوص کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن