مرکزی میلاد کمیٹی کا اہم اجلاس شیخ ناصر علی کی زیر صدارت کل ہوگا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مرکزی سیرت میلاد کمیٹی راولپنڈی کااجلاس زیر صدارت صدر شیخ ناصر علی کل بعد نماز جمعہ ہوگا جس میں سرپرست حلیم شیراز ‘ جنرل سیکرٹری ندیم شیخ‘ مشتاق مغل‘ شیخ منیر ‘ راجہ مشتاق‘ شیخ ابرار و دیگر عہدیداران شرکت کریں گےاجلاس میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں انتظامات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی شیخ ناصر علی نے بتایاکہ حسب روایات مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی اس مرتبہ بھی عید میلادالنبی عقیدت و احترام سے منائے گی جس کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور دیگر معاون اداروں سے مشاورت سے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی آمد کا جشن منانا ایمان کا حصہ ہے آپ کے وسیلے سے ہمیں بہترین مذہب اسلام ملا۔