• news

ڈی آئی خان: کوچ کھائی میں گر گئی،11 افراد جاں بحق،20 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن+ صباح نیوز) مسافر کوچ گہری کھائی میں گر نے سے 11افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ،حادثہ کوچ کی بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافروں کو لے کر جانیوالی ایک کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی بریک فیل ہو نے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد پولیٹیکل حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکال اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بس کھائی میں گرنے کے افسوسناک واقعہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن