سپریم کورٹ: اونچی آواز میں بات کرنے پر وکیل کرنل (ر) محمد اکرم کی سرزنش
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جیک برانچ کے سابق لیگل ایڈوائزر اور مقدمے کے وکیل کرنل (ر) محمد اکرم کی جانب سے غیر متعلقہ اور اونچی آواز میں دلائل دینے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل صاحب آپ اس بات کا خیال رکھا کریں کہ آپ عدالت میں کرنل نہیں بلکہ وکیل کی حیثیت سے پیش ہوتے ہیں۔