بھارت اور جاپان میں سول ایٹمی معاہدے کا امکان‘ مودی آج سے دورہ شروع کرینگے
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج سے جاپان کا 3 روزہ دورہ شروع کرینگے۔ انکے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سول ایٹمی تعاون کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ مودی جاپانی وزیراعظم شنزوابے اور دیگر جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ واضح رہے کہ سول ایمی تعاون کے معاہدے کے لئے بھارت اور جاپان کے درمیان عرصے سے مذاکرات جاری تھے۔