• news

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 106واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

ستراہ(نامہ نگار) پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا 106واں یوم پیدائش آج جمعرات10نومبر کو منایا جارہا ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید 10نومبر 1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خاں میں پیدا ہوئے انہوں نے27جولائی 1948ء کو آزاد کشمیر کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر کے ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن