لیگل ٹیم سے مشاورت، وزیراعظم اور ان کے بچوں کے جوابات کا تضاد بھی سامنے لایا جائے: عمران
اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا، پاناما کیس سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لئے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق امور پر مشاورت بھی کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور انکے بچوں کے جوابات کے تضادات بھی سامنے لائے جائیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے مریم نواز اور حسین نواز کے متضاد بیانات سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے متضاد بیانات حاصل کر لئے۔ بیانات کی ویڈیو، ٹرانسکرپٹ اور رائٹ اپ جمع کرایا جائے گا۔