• news

ٹرمپ کا صدر بننا میرے لئے صدمہ ہے: امریکی گلوکارہ

نیویارک (آن لائن) امریکی گلوکارہ ہیری کیٹی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا میرے لئے صدمہ ہے لیکن میں روئوں گی نہیں کیونکہ میرے رونے سے میری نقلی پلکیں گر جائینگی۔ گزشتہ روز ہلیری کی شکست کے بعد دکھی دل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری کیٹی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں امریکی عوام کے فیصلے کو قبول کروں گی اور روئوں گی نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے میرا مزید نقصان ہوگا اور ہلیری کی فتح کے گیت گانے کیلئے لگائے گئے جعلی پلکیں گر جائینگی۔

ای پیپر-دی نیشن