• news

پمز کے ڈاکٹر شاہد نواز کے قاتل کا ڈیڑھ سال بعد خاکہ جاری، بیٹی کو کچھ افراد پر شبہ

اسلام آباد (آئی این پی) پولیس نے پمزکے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر شاہد نواز کے قاتل کا خاکہ جاری کر دیا،دوسری طرف مقتول ڈاکٹر کی صاحبزادی نے باپ کے قتل کاکچھ لوگوں پر شک کرتے ہوئے پولیس کو ان کے نام بتائے ہیں،پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے ،ملزم سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دیا جائے گا،گزشتہ برس 14 فروری کو نا معلو م ملزمان نے پمز ہسپتا ل میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر شاہد نو از کو قتل کر دیا تھا ،ڈیڑھ برس گزرنے کے باجود پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن