• news

ٹرمپ کی کامیابی، کینیڈین امیگریشن سائٹ کریش لوگوں کی بڑی تعداد کا امریکہ چھوڑنے پر غور

اوٹا وا (آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کیخلاف کامیابی کے بعد امریکہ چھوڑ کر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی۔ انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 'سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا' کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا۔

ای پیپر-دی نیشن