جھنگ: ہسپتال میں گارڈز کے روکنے پر تلخی لواحقین پر تشدد‘ سانس کا مریض بچہ دم توڑ گیا
جھنگ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں سکیورٹی گارڈ کے داخل ہونے سے روکنے پر سانس کا مریض بچہ دم توڑ گیا۔ لواحقین کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں مبینہ طور پر اندر نہ جانے دیا جس پر ان کے اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔