• news

معیشت پر 5 سوالات جن کے جواب ٹرمپ کو دینا ہونگے

نیویارک (بی بی سی ڈاٹ کام) معیشت پر پانچ سوالات جن کے جوابات نئے امریکی صدر کو دینا ہوں گے۔ کیا وہ مارکیٹ کو مستحکم کر سکتے ہیں؟ یہ سوال بظاہر غیر موزوں لگ رہا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ 20 جنوری سے پہلے تو اقتدار سنبھال نہیں سکتے اور دس ہفتے مارکیٹ کے حوالے سے ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے۔ تاہم رائے عامہ کے اختتامی لمحات تک اقتصادی مارکیٹ میں ہلیری کلنٹن کی جیت کی بات ہو رہی تھی۔ اس خبر کے بعد کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر ہوں گے، عالمی بازار حصص کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ سرمایہ کاروں میں بھی کافی غصہ پایا جاتا ہے۔ ہر کوئی اکنامک پالیسی کے بارے میں جاننا چاہتا ہے جو کہ آئندہ سامنے آنے والی ہے۔ یا ٹرمپ انتظامیہ موجودہ تجارتی معاہدوں کو ختم کرنے والی ہے؟ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم امریکی تجارتی معاہدوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان میں سب سے اہم شمالی امریکی فری ٹریڈ کا معاہدہ شامل ہے جس کے تحت میکسیکو اور کینیڈا ٹیرف فری تجارت ہوتی ہے۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ ان نئے معاہدوں پر دستخط نہیں کریں گے جن پر اوباما انتظامیہ اتفاق کر چکی ہے، جن میں ٹرانز پیسیفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) نمایاں ہے۔ امریکہ کے موجودہ تجارتی روابط کے فریم ورک کو سائڈ پر رکھنے کے امریکہ اور عالمی معیشت پر شدید نتائج مرتب ہوں گے۔ کیا وہ فیڈرل ریزروو کی آزادی کو کم کریں گے؟ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کا دعویٰ تھا کہ فیڈرل چیف جینیت یلن نے ریٹس صدر اوباما کے حکم پر کم رکھے تھے، جو کہ بذات خود امریکی اور عالمی مالیاتی نظام پر حملہ تھا۔ خیال رہے کہ فیڈرل ریزروو خود مختار ہے اور وہ منتخب سیاستدانوں کے کنٹرول سے باہر رہ کر مانیٹری پالیسی مرتب کرتا ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اس مفروضے کا اظہار نہیں کرتے تو معاشی مارکیٹ میں ہر کسی کو اپنے تبدیل کرنا ہوں گے۔ ٹرمپ کیسے امریکی پیداوار میں اضافہ کریں گے؟ جیسے ہی ٹرمپ اقتدار سنبھالیں گے تو ان پر شدید دباؤ ہوگا کہ وہ یہ سب کرنے کے لیے کیسے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے معاشی منصوبے صدر اوباما سے بڑی حد تک مختلف ہیں، وہ تیزی سے ٹیکسوں میں کمی کرنا چاہتے ہیں خاص طور پر امیروں پر، لیکن یہ تو واضح ہے کہ ان کے پاس امریکی معیشت میں اضافے کا راز موجود ہے۔ وہ کانگرس کے ساتھ کام کیسے کریں گے؟ تمام صدور کے لئے کانگریس کا تعاون حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ رپبلکن پارٹی اب صدارت، ایوان اور سینیٹ کو سنبھالے گی لیکن ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے اندر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ماہ قبل انتخابی مہم کے آغاز کرنے کے بعد سے کافی تقسیم ہو چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ان جیسے کئی سوالات کے جوابات کیسے دیں گے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کیسے کانگرس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن