ٹویٹئر اکاونٹ سنبھالنے میں ناکام شخص جوہری کوڈ کیسے سنبھالے گا؟
واشنگٹن (آن لائن) اوباما کا ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ایک جملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر لوگوں کی بدحواسی کی وضاحت کرتا ہے۔ صدارتی مہم کے آخری چند روز کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سٹاف نے انہیں ٹوئٹر کے استعمال سے روک دیا تھا جہاں وہ بلا سوچے سمجھے اپنے موقف کا اظہار کرتے تھے۔ بارک اوباما نے مزید کہا اگر کوئی شخص صبح تین بجے اٹھ کر اسلئے ٹویٹ کرنا شروع کر دے کیونکہ ایس این ایل نے مذاق اڑایا تھا تو پھر آپ جوہری کوڈ کو بھی سنبھال نہیں سکتے۔ تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ بارک اوباما کے مطابق امریکی جوہری اثاثوں کو سنبالنے میں ناکام رہیں گے یا سب توقعات غلط ثابت کر دیں گے۔