سپریم کورٹ: ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے این اے 133 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ ان کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست شہری ووٹر محمد افضل نے دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔