• news

پانامہ پر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والا میں کون ہوتا ہوں : جاوید ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے میں پانامہ لیکس کے ایشو پر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والا کون ہوتا ہوں سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے جب فیصلہ آئے گا پوری قوم دیکھ لے گی وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکہ نے تنزلی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید اشمی نے کہا کہ وزیراعظم پانامہ لیکس پر اپنا دفاع بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پوری دنیا میں تبدیلی آئے گی ڈالر گرنے سے دس بیس سال نہیں چند سالوں میں امریکہ مزید کمزور ہو جائے گا امریکہ جو پہلے ہی مقروض تھا مزید مقروض ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن