راہداری منصوبہ: چینی تجارتی قافلہ پنجگور پہنچ گیا
پنجگور (آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے پہلا تجارتی قافلہ سخت سکیورٹی میں پنجگور پہنچ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے آنے والا پہلا تجارتی قافلہ 78 کنٹینروں پر مشتمل ہے جو قلات، سوراب سے ہوتا ہوا پنجگور پہنچ گیا ہے۔ اس قافلے کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جب کہ اس قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی قافلہ رات پنجگور قیام کرنے کے بعد آج بالگتر ہوشاب اور تربت سے ہوتا ہوا گوادر جائے گا۔