• news

میرے نکاح کی خبر سکیورٹی کی نیوز ہے جو لیک ہو گئی: عمران محرم میں شادی سامنے آنے پر سربراہ پی ٹی آئی کو گھر گھر گالیاں پڑ رہی ہیں: رانا ثناء

اسلام آباد + لاہور (ایجنسیاں) عمران خان نے کہا کہ میرے نکاح کی خبر کوئی سکیورٹی کی خبر ہے جو لیک ہوگئی ہے؟۔ یہ کوئی قومی معاملہ ہے، کوئی نیشنل سیکورٹی لیک ہوگئی ہے؟ یہ بتائیں کہ شریفوں کی جو حالت ہے ان کی پرائیویٹ لائف پر کبھی کوئی اس طرح بات کرتا ہے؟ ان کی زندگیاں دیکھیں۔ میں نے کبھی بات کی ہے اور نہ ہی کبھی سامنے لانے کی کوشش کی۔ دوسری طرف وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے محرم میں نکاح کا معاملہ سامنے آنے پر اسے گھر گھر گالیاں پڑ رہی ہیں۔ عمران خان انتہائی جھوٹا آدمی ہے جو لوگوں کو تو دھرنے کے دوران مرنے مارنے کیلئے تیار کر رہا تھا اور خود یہ کام کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن