ایف آئی اے، پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جسٹس جمالی کا کوئی اکاؤنٹ نہیں: ترجمان
اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام کے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے جعلی اکائونٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ شاہد حسین کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکائونٹس جعلی ہیں ۔ چیف جسٹس فیس بک پر کوئی اکائونٹ استعمال نہیں کررہے اور نہ ہی کسی دوسری سوشل ویب سائٹ پر ان کا کوئی اکائونٹ ہے۔