• news

ٹرمپ اور مودی بہترین دوست ثابت ہوں گے: مشیر نومنتخب امریکی صدر

نیویارک ( نیٹ نیوز) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بہترین دوست ثابت ہوں گے۔ بھارتی امور سے متعلق ٹرمپ کے مشیر سلابا کمار کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان سے نریندر مودی کے بارے میں اکثر پوچھتے رہتے ہیں اور دونوں ملک کی عوام کے ساتھ یہ دونوں رہنما بھی بہترین دوست ثابت ہوں گے جبکہ پاکستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی نژاد مشیر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن