کامونکی: ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے محنت کش جاں بحق، ورثاء کا نعش رکھ کر احتجاج
کامونکے(نامہ نگار) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان نے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی ،ورثاء نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیل کے مطابق محلہ عبداللہ روڈ کا محنت کش بائیس سالہ عامر علی سہیل رائس ملز میں گدھاریڑھا پر چاولوں کی بوریاں لوڈ کرتے ریڑھا اوپر سے گزر نے سے شدید زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا جہاں ایمرجنسی میںموجود ڈاکٹر عدنان نے کوئی توجہ نہ دی توورثاء نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے نوجوان کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے الٹاپولیس کو بلا لیا اس دوران ڈاکٹراور ملز مالک کے بیٹے زبیر یوسف کے جھگڑ ے پر عامر علی ایمرجنسی میں ہی آدھا گھنٹہ تک تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ بعدازاںنوجوان کے ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔