مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مینار پاکستان کے گراؤنڈ سمیت گریٹر اقبال پارک میں جلسہ جلوس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جلد باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے کہ اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے۔ اس طرح انتظامیہ یا پنجاب حکومت کو وہاں بار بار پابندی لگانے اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔