• news

ہائیکورٹ نے معلومات کی فراہمی کیلئے شہریوں کی شناخت اور شہریت کی تصدیق لازم قرار دیدی، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے معلومات کی فراہمی کے لئے شہریوں کی شناخت اور شہریت کی تصدیق لازم قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت کسی بھی شہری کی شہریت کی تصدیق کئے بغیر اسے معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن اور عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شہری کی شناخت اور شہریت کی تصدیق کے بغیرپنجاب یونیورسٹی کو معلومات فراہم کرنے کے احکامات صادرکئے لہذا عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن