• news

افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 34 طالبان ہلاک‘ 12 زخمی‘ 16 گرفتار

کابل (اے پی پی) افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 34 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ افغان میڈیاکے مطابق گورنر ہلمند کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں میں 14طالبان ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ ننگرہار اورکپیسہ میں مختلف واقعات میں 3طالبان ہلاک جبکہ 16کو حراست میں لیا گیا۔غزنی میں تشدد کے واقعات میں 10طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں 5عسکریت پسند زخمی ہیں۔ صوبہ غور میں تشدد کے واقعات میں 7عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن