• news

عمران اور پرویز خٹک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی گئی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے عمران خان اوروزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی درخواست گذارراجہ بشارت محمود ایڈووکیٹ نے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا تھادرخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور وفاق کی ساکھ کو نقصان پہنچایاجس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن